نائیجیریا میں مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 16 لاپتہ

نیشنل ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی کے ڈائریکٹر سرت بریمہ نے ریاست لاگوس کے اوجو علاقے کے قریب دریائے اکوروڈو میں مسافروں اور سامان سے بھری ایک کشتی الٹنے کی اطلاع دی ہے

1854185
نائیجیریا میں  مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک،  16 لاپتہ

نائیجیریا کی ریاست لاگوس میں مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

نیشنل ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی کے ڈائریکٹر سرت بریمہ نے ریاست لاگوس کے اوجو علاقے کے قریب دریائے اکوروڈو میں مسافروں اور سامان سے بھری ایک کشتی الٹنے کی اطلاع دی ہے۔

براہیمہ نے بتایا کہ امدادی  سرگرمیوں  کے دوران 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ  16 افراد لاپتہ  ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  لاپتہ مسافروں کو تلاش  کا کام جاری ہے۔ بریمہ  نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں