نائیجریا: ٹڈی دل کے حملے میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں

ٹڈی دل کی زد میں آئے ہوئے علاقوں کی صورتحال بتدریج خراب ہو رہی ہے۔ حکومت نے متاثرہ  زرعی علاقوں میں کیڑے مار ادویات کا چھڑکاو شروع کر دیا ہے: ڈاکٹر میمونہ حبیبو

1848763
نائیجریا: ٹڈی دل کے حملے میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں

مغربی افریقہ کے ملک نائیجریا کے شمال مغربی علاقے میں صحرائی ٹڈی دل کے حملے میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

نائیجیریا  کی وفاقی وزیر برائے امورِ بیطار  ڈاکٹر میمونہ حبیبو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے  زمفارا، کیبی اور سوکوتو  صوبوں میں صحرائی ٹڈی دل نے زرعی علاقوں پر حملہ کر دیا ہے۔

حبیبو نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کی زد میں آئے  ہوئے علاقوں کی صورتحال بتدریج خراب ہو رہی ہے۔ حکومت نے متاثرہ  زرعی علاقوں میں کیڑے مار ادویات کا چھڑکاو شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹڈی دل کے گروہ ایک دن میں 150 کلو میٹر سفر کر سکتے  اور ایک ہی دن میں 35 ہزار افراد  کی غذائی ضروریات پر مشتمل زرعی اجناس کو تباہ کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں