خطہ افریقہ میں سیکیورٹی مسائل کی بنا پر ایک سال میں 16 لاکھ انسانوں کی نقل مکانی

ملک میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے ساتھ ساتھ برکینا فاسو میں حکومتی قوتوں اور مسلح گروہوں کے درمیان جاری  جھڑپیں نقل مکانی کا موجب بن رہی ہیں

1848500
خطہ افریقہ میں سیکیورٹی مسائل کی بنا پر  ایک سال میں 16 لاکھ انسانوں کی نقل مکانی

بتایا گیا ہے کہ خطہ افریقہ میں  سلامتی خدشات کے سبب گزشتہ برس 16 لاکھ  لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو ئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین    نائجیریا دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں   زور دیا گیا ہے کہ اس ملک میں اپنے گھر بار کو چھوڑنے پر مجبور ہونے والے  افراد کی تعداد  میں 2018 کے بعد  سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ ملک میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے ساتھ ساتھ برکینا فاسو میں حکومتی قوتوں اور مسلح گروہوں کے درمیان جاری  جھڑپیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقہ میں سکیورٹی مسائل کے باعث گزشتہ سال مجموعی طور پر 16 لاکھ افراد بے گھر ہوئے  جن میں سے 5 لاکھ  کا تعلق نائجیریا سے تھا۔

ملک میں موٹر سائیکلوں پر بندوق برداروں کے حالیہ حملوں کی وجہ سے کچھ ریاستوں میں موٹرسائیکل کی سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

نائیجیریا میں  2000 کی دہائی کے اوائل  میں منظر عام پر آنے والی   دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے اجتماعی  حملوں میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں