امریکہ، ہتھیاروں کے قانون میں اصلاحات پر اصولی طور پر اتفاق

امریکہ میں 14 مئی کو بفالو کی ایک سپر مارکیٹ میں نسل پرستانہ فائرنگ  میں  10 افراد اور 24 مئی کو ٹیکساس کے شہر اوولڈے کے ایک سکول پر بندوقوں کے حملے میں 19 طلباء اور 2 اساتذہ ہلاک ہو گئے تھے

1841984
امریکہ،   ہتھیاروں کے قانون میں اصلاحات پر اصولی طور پر اتفاق

امریکی سینٹ کے  ریپبلیکنز اور  ڈیموکریٹس   ارکان نے اسلحہ سے متعلق اصلاحاتی  بل   کے معاملے پر  اصولی طور پر اتفاق قائم کر لیا ہے۔

سینیٹرز نے  تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں حالیہ ایام میں  ایجنڈے میں آنے والے   اسلحہ  قانون میں بعض  ترامیم لائے جانے پر اصولی  اتفاق رائے پایا جا تا ہے ۔

فی الحال متن تیار نہ ہونے والے  اس بل  میں   انسانوں کو نفسیاتی   مسائل میں  خدمات،  اسکولوں میں سیکیورٹی   میں  سختی،   ذہنی   توازن    بگڑنے والے انسانوں کو ہتھیار  خریدنے سے باز رکھنے اور 21 سال سے  کم عمر کے انسانوں  کو اسلحہ کی فروخت نہ کیے جانے کی  شقیں شامل ہونے    کی   توقع کی جاتی ہے۔

امریکہ میں 14 مئی کو بفالو کی ایک سپر مارکیٹ میں نسل پرستانہ فائرنگ  میں  10 افراد اور 24 مئی کو ٹیکساس کے شہر اوولڈے کے ایک سکول پر بندوقوں کے حملے میں 19 طلباء اور 2 اساتذہ ہلاک ہو گئے تھے۔ جس کے بعد مذکورہ  اصلاحات کی بحث چھڑی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس معاملے پر کانگریس سے  اپیل کی  تھی اور ایوان نمائندگان نے ایک ہفتے کے اندر ہتھیاروں کے ضوابط پر مشتمل بل کی منظوری دے دی تھی۔



متعللقہ خبریں