میکسیکو میں ہائی وے سے 7 افراد کی  لاشیں برآمد

میکسیکو کی پریس کی  خبروں کے مطابق ریاست کے قصبے ایکویسمون میں Valles Rioverde ہائی وے سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں

1841052
میکسیکو میں  ہائی وے سے 7 افراد کی  لاشیں برآمد

میکسیکو کی ریاست سان لوئس پوٹوسی میں ہائی وے سے 7 افراد کی  لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

میکسیکو کی پریس کی  خبروں کے مطابق ریاست کے قصبے ایکویسمون میں Valles Rioverde ہائی وے سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

جائے وقوعہ پر جانے والے پراسیکیوٹر آفس کے اہلکاروں  کے مطابق   متعلقہ  افراد کو تشدد سے ہلاک کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر  پیش کی جانے والی  تصاویر  سے  یہ  بات سامنے آئی کہ ان افراد کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر  موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

اطلاع کے مطابق  حملہ آوروں   کے  لاشوں پر دھمکی آمیز پیغامات   سے پتہ چلتا ہے کہ  ان افراد کو  کسی دوسری جگہ قتل  کیے جانے  کے بعد  ان کی لاشوعں کو  ہائی وَ پر چھوڑ دیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کا آغاز  کردیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ میکسیکو میں حریف گروہوں کے درمیان اس قسم  کی انتقامی کاروائیاں ہوتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں