نیٹو: پوتن طاقت کے قانون سے قانون کی طاقت کو زیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

نیٹو اور جاپان کے درمیان گلوبل سکیورٹی کی سطح پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے معاہدہ طے پا گیا

1839483
نیٹو: پوتن طاقت کے قانون سے قانون کی طاقت کو زیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

نیٹو اور جاپان کے درمیان گلوبل سکیورٹی کی سطح پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

گلوبل سکیورٹی میں کردار ادا کرنے کے زیرِ مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے معاملے میں نیٹو عسکری کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل راب باور اور جاپان مسلح افواج کے سربراہ جنرل یازاماکی کوجی  کے درمیان اتفاق  ہو گیا ہے۔

جنرل یازاماکی  نے دارالحکومت ٹوکیو میں نیٹو عسکری کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل باور کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے انڈو۔پیسیفک پر اثرات کے احتمال پر بات چیت کی گئی اور عالمی سلامتی کے ساتھ تعاون کے لئے دو طرفہ تعلقات کو تقویت دینے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔

مذاکرات میں باور نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن طاقت کے قانون کے ساتھ قانون کی طاقت کو زیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ موجودہ بحران کا قد و کاٹھ یوکرین اور یورپ سے زیادہ بڑا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جاپان، یورو۔اٹلانٹک زون سے باہر ،  30 رکنی فوجی اتحاد  کا سب سے زیادہ طویل المدت اتحادی ہے۔ نیٹو اتحاد میں ٹوکیو حکومت کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

جنرل یازاماکی نے بھی کہا ہے کہ  یورپ اور انڈو۔پیسیفک سکیورٹی ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ عالمی امن اور استحکام کے لئے جاپان اور نیٹو  کا مضبوط باہمی تعاون ناگزیر حیثیت رکھتا  ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو علاقے میں غیر متوقع واقعات  کے مقابل مغرب کے ساتھ ربط و ضبط  میں اضافے کا پروگرام رکھتے ہیں اور رواں مہینے کے اواخر میں اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں بھی ان کی شرکت متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں