روس: گیس پروم نے شیل اور اورسٹڈ کے لئے گیس کی ترسیل بند کر دی

روبل میں ادائیگیوں کی شرط پوری نہ کرنے کی وجہ سے شیل انرجی یورپ اور اورسٹڈ کے لئے گیس کی ترسیل مکمل طور پر روک دی گئی ہے: گیس پروم

1835937
روس: گیس پروم نے شیل اور اورسٹڈ کے لئے گیس کی ترسیل بند کر دی

روس کی انرجی کمپنی گیس پروم نے شیل انرجی یورپ اور ڈینش کمپنی اورسٹڈ کےلئے گیس کی ترسیل  مکمل طور پر بند کر دی  ہے۔

گیس پروم نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ شیل انرجی یورپ اور اورسٹڈ نے روسی گیس کی ترسیل کے لئے ضروری ادائیگیاں روبل کی شکل میں نہیں کیں۔

بیان میں روسی گیس کی خرید کے لئے یکم اپریل سے روبل ادائیگیوں کی شرط کی طرف اشارہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اس شرط کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے شیل انرجی یورپ اور اورسٹڈ کے لئے گیس کی ترسیل مکمل طور پر  روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں روبل میں ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے گیس پروم نے پولینڈ، بلغاریہ، فن لینڈ اور ہالینڈ کے لئے قدرتی گیس کی ترسیل روک دی تھی۔



متعللقہ خبریں