امریکہ: بائیڈن۔آرڈرن ملاقات، انڈو۔پیسیفک کے لئے امریکہ اور نیوزی لینڈ تعاون کریں گے

انڈو۔پیسیفک علاقے کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے  امریکہ اور نیوزی لینڈ مل کر کام کریں گے

1835812
امریکہ: بائیڈن۔آرڈرن ملاقات، انڈو۔پیسیفک کے لئے امریکہ اور نیوزی لینڈ تعاون کریں گے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات اوول آفس میں طے پائے۔ مذاکرات سے قبل اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں جو بائیڈن نے مارچ 2019 میں کرائسٹ چرچ  کی مسجد  پر حملے سمیت متعدد موضوعات میں جیسنڈا  آرڈرن کے تعمیری و قائدانہ کردار کو سراہا۔

بیان میں بائیڈن نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا  ہے کہ وہ آرڈرن کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت متعدد موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

بائیڈن کے ساتھ بند کمرے کی تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کے بعدوائٹ ہاوس کے باغیچے میں  اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں آرڈرن نے ملاقات کو مثبت قرار دیا ہے۔

ملاقات سے متعلق مشترکہ اعلامیے میں  بھی کہا گیا ہے کہ انڈو پیسیفک علاقے کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے  امریکہ اور نیوزی لینڈ مل کر کام کریں گے۔



متعللقہ خبریں