روہنگیا پناہ گزینوں کی امداد میں اضافہ کیا جائے: اقوام متحدہ

تقریباً نو لاکھ 20 ہزار بے گھر روہنگیا مسلمان اس وقت بنگلہ دیش کے مختلف پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں جس پر اقوام متحدہ کے کمشنر فلیپو گراندی  نے وہاں پناہ گزینوں کی امداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے

1832760
روہنگیا پناہ گزینوں کی امداد میں اضافہ کیا جائے: اقوام متحدہ

بنگلہ دیش نے مزید ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو ان کی مرضی کے برخلاف سابقہ غیرآباد اور سیلاب کے خطرے سے دوچار بھاشن چار جزیرے  پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے کمشنر فلیپو گراندی  نے وہاں پناہ گزینوں کی امداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر کےمطابق،تقریباً نو لاکھ 20 ہزار بے گھر روہنگیا مسلمان اس وقت بنگلہ دیش کے مختلف پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سن 2017 میں ہمسایہ ملک میانمار میں مسلم اقلیت کے خلاف تشدد اور فوجی کارروائی سے جان بچانے کے لیے یہ لوگ فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے تھے۔

امریکہ میانمار میں مسلم اقلیتوں کے خلاف فوجی کارروائی کو نسل کشی قرار دیتا ہے۔



متعللقہ خبریں