ورلڈ اکنامک فورم شروع ہو گیا

کورونا وائرس وباء کی وجہ سے 2 سال کے وقفے کے بعد ورلڈ اکنامک فورم سوٹزرلینڈ کے قصبے ڈیوس میں شروع ہو گیا

1830551
ورلڈ اکنامک فورم شروع ہو گیا

ڈیوس سربراہی اجلاس کے نام سے معروف ورلڈ اکنامک فورم WEF ، کورونا وائرس وباء کی وجہ سے2   سال کے وقفے کے بعد سوٹزرلینڈ کے قصبے ڈیوس میں شروع ہو گیا ہے۔

اس وقت تک کا آخری اور 50 واں اجلاس جنوری 2020 میں منعقد ہوا۔ اسکے بعد وباء کی وجہ سے اوپر تلے دو سال تک ملتوی ہوتا رہا  اور متبادل کے طور پر آن لائن اجلاس  کا انعقاد کیا گیا ۔

تاریخ میں پہلی دفعہ جنوری کی بجائے مئی میں  منعقدہ حالیہ اجلاس میں 50 سربراہانِ مملکت، 300 حکومتی نمائندگان اور تقریباً 2 ہزار 500 گلوبل کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں 23 تا 26 مئی کو عوام کے لئےکھُلی "اوپن فورم" کے زیرِ عنوان ضمنی  سرگرمی کا انعقاد کیا جائے گا۔

اوپن فورم میں کووِڈ۔19 کے اثرات، روس  کا یوکرین پر 24 فروری سے جاری  قبضہ اور یورپی امن میں کثیر الفریقی کا ادا کردہ کردار  ایجنڈے کے موضوعات ہوں گے۔

ڈیوس اجلاس 26 مئی کو اختتام پذیر ہو گا ۔ رواں سال کا اجلاس   "سنگِ میل کی تاریخ: حکومتی پالیسیاں اور کاروباری دنیا کی حکمت عملیاں" کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

اگرچہ ورلڈ اکنامک فورم کا مقصد "عالمی صورتحال کو بہتر بنانا"  ہے لیکن حالیہ سالوں میں اس مقصد کے حصول میں کامیابی  سے متعلق سوالات میں اضافہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں