سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے حوالے سے ترکی کو تحفظات لاحق ہیں: امریکہ

وائٹ ہاوس  کی ترجمان  کارین ژاں پیئر نے کہا ہے کہ  ہم سویڈن  کی رکنیت کے موضوع پر  اتحادی ممالک مفاہمت اختیار کر لیں گے

1828072
سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے حوالے سے ترکی کو تحفظات لاحق ہیں: امریکہ

وائٹ ہاوس  کی ترجمان  کارین ژاں پیئر نے کہا ہے کہ  ہم سویڈن  کی رکنیت کے موضوع پر  اتحادی ممالک مفاہمت اختیار کر لیں گے۔

 وائٹ ہاوس کی موجودہ ترجمان جین ساکی  کے بعد  اب یہ عہدہ  ژاں پیئر کے پاس ہے جنہوں نے اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران  فن لینڈ اور سویڈن  کی نیٹو رکنیت پر ترکی  کے موقف کے بارے میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دو روز قبل برلن  میں ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو سے ملاقات کی تھی  جس پر ہمیں امید ہے کہ نیٹو میں رکنیت کا معاملہ مفاہمت  کے ذریعے طے ہو سکے گا۔

 بلنکن  نے  برلن میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں رکنیت کے بارے میں کہا کہ میں نے اس حوالے سے  ترک ہم منصب سے  بات چیت کی ہے  ،میں صرف اس بات پر اکتفا کرتا ہوں کہ  فن لینڈ اور سویڈن  کے اتحاد میں شامل ہونے پر ایک مفاہمتی ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکتا ہے،ترکی کو فن لینڈ اور سویڈن کے بارے میں بعض تحفظات ہیں جس پر مذاکرات جاری ہیں۔

 پینٹاگون نے بھی اس حوالے سے کہا کہ  امریکی امور دفاع کے ترجمان جان کربی نے  کہا کہ  ترکی  کو سویڈن میں علیحدگی پسند تنظیم  پی کےکے کی موجودگی کے بارے میں بعض خدشات لاحق ہیں ،پی کےکے کو امریکہ اور نیٹو کے تمام رکن ممالک دہشتگرد  تنظیم مانتے ہیں۔ سویڈن کا جہاں تک  سوال ہے  تو  اس معاملے پر  فی الوقت کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

کربی نے  کہا کہ ہم  ترکی سے اس حوالے پر پوزیشن  واضح  کرنے  کےلیے پر امید ہیں، فی الحال سویڈن اور فن لینڈ نے  نیٹو میں رکنیت پر رجوع نہیں کیا گیا ہے البتہ  پینٹاگون کسی دیگر ملک کی خارجہ پالیسی میں مداخلت کا محتمل نہیں ہوسکتا۔

 



متعللقہ خبریں