امریکہ میں سفید فام شخص نے سیاہ فاموں پر گولیاں چلادیں،10 افراد ہلاک

حکام کے مطابق ایک اٹھارہ سالہ سفید فام شخص نے بھاری اسلحے کے ساتھ سپر مارکیٹ میں داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ  شروع کردی جو کہ  اس شوٹنگ کے مناظر انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کر رہا تھا

1827022
امریکہ میں سفید فام شخص نے سیاہ فاموں پر گولیاں چلادیں،10 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفلو میں سپر اسٹور میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔

ناظم شہر بائرن براون کے مطابق 18 سالہ سفید فام حملہ آور فوجی یونیفارم، بکتر بند شیلڈ اور ہیلمٹ پہن کر بفلو کی سپر مارکیٹ میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

ملزم نے حملے کا واقعہ گیمنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا، ملزم پیٹون گینڈرون کی بندوق پر بھی نسل پرستی کے الفاظ درج تھے۔

پولیس کے مطابق 13 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 11 سیاہ فام ہیں،

 واضح رہے کہ مارکیٹ سیاہ فام افراد کے اکثریتی علاقے میں ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق واقعے کی تحقیقات نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں جبکہ سیاہ فام برادری کے افراد نے صدر جو بائیڈن نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

حکام کے مطابق ایک اٹھارہ سالہ سفید فام شخص نے بھاری اسلحے کے ساتھ سپر مارکیٹ میں داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ  شروع کردی جو کہ  اس شوٹنگ کے مناظر انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کر رہا تھا۔

 صدر جو بائیڈن نے کہا کہ تفتیش کار ابھی فائرنگ کے محرکات پر غور کر رہے ہیں لیکن ہمیں سچائی بیان کرنے کے لیے واضح طور پر کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے نسلی تعصب کی بنیاد پر کیا گیا نفرت آمیز جرم اس قوم کی ساخت کے لیے سخت ناگوار ہے۔

 



متعللقہ خبریں