امریکی وزیر دفاع کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت میں جنگ روکنے کی اپیل

وزیر للوئڈ آسٹن نے 18 فروری  سے ابتک   پہلی بار  روسی وزیر دفاع شوئگو سے   13 مئی کو  رابطہ قائم کیا

1826853
امریکی وزیر دفاع کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت میں جنگ روکنے کی اپیل

امریکی وزیر دفاع للوئڈ آسٹن نے روس۔ یوکیرین جنگ چھڑنے  کے بعد سے پہلی  با ر  روسی  ہم منصب سرگئے  شوئگو سے  بات چیت میں ’’یوکیرین میں فی الفور فائر بندی‘‘ کی اپیل کی ۔

امریکی دفتر ِ دفاع  کے ترجمان جان کربی  نے اپنے تحریری بیان میں  اطلاع دی ہے کہ  آسٹن نے روسی  وزیر دفاع شوئگو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ ’’وزیر للوئڈ آسٹن نے 18 فروری  سے ابتک   پہلی بار  روسی وزیر دفاع شوئگو سے   13 مئی کو  رابطہ قائم کیا ہے۔  جس دوران  آستن نے یوکیرین میں فی الفور  فائر بندی کی اپیل کی  اور   باہمی  بات چیت کے چینلز  کو کھلا رکھنے کی اہمیت پر توجہ  مبذول کرائی ہے۔‘‘

یاد رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے 24 فروری کو شروع ہوئے تھے اور اس کے بعد سے جاری جنگ میں امریکہ اور یورپی ممالک نے ماسکو کے خلاف کئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں