کیوبا، ہوٹل حادثے میں اموات کی تعداد 43 تک جا پہنچی

37 زخمی جن کا ہسپتالوں میں علاج جاری تھا، کو فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ  3 افراد تا حال  لاپتہ ہیں

1825225
کیوبا، ہوٹل حادثے میں اموات کی تعداد 43 تک جا پہنچی

کیوبا  کے دارالحکومت  ہوانا  میں 6 مئی  کو ایک ہوٹل میں  رونما ہونے والے دھماکے سے  ہلاکتوں کی تعداد 43 تک  جا پہنچی ہے۔

کیوبا کی وزارت برائے عوامی صحت  کی جانب سے  جاری  کردہ  اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ   ہلاکتوں کی تعداد53  ہو گئی ہے توزخمیوں کی تعداد  97 ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 37 زخمی جن کا ہسپتالوں میں علاج جاری تھا، کو فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ  3 افراد تا حال  لاپتہ ہیں۔

8 مئی کو ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے والے صدر میگوئل  دیاز  کانیل نے یاد دلایا کہ یہ واقعہ دہشت گردانہ حملہ نہیں بلکہ ایک بدقسمت حادثہ تھا، اور شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی۔

 



متعللقہ خبریں