مشرقی افریقی ممالک میں خشک سالی کے باعث قحط کا خطرہ

مائیکل ڈنفورڈ، اقوام متحدہ (یو این) ورلڈ فوڈ پروگرام کے علاقائی ڈائریکٹر برائے مشرقی افریقہ نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ خطے میں 3 موسموں سے بارشیں نہیں ہوئیں اور خشک سالی کے جاری رہنے سے 20 ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں

1816236
مشرقی افریقی ممالک میں خشک سالی کے باعث قحط کا خطرہ

مشرقی افریقی ممالک میں خشک سالی کے باعث قحط کا خطرہ   لاحق ہے۔

مائیکل ڈنفورڈ، اقوام متحدہ (یو این) ورلڈ فوڈ پروگرام کے علاقائی ڈائریکٹر برائے مشرقی افریقہ نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ خطے میں 3 موسموں سے بارشیں نہیں ہوئیں اور خشک سالی کے جاری رہنے سے 20 ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ مشرقی افریقہ خشک سالی کے خطرے سے دوچار ہے، ڈنفورڈ نے کہا کہ خطے کے 81 ملین افراد کو غذائی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  صومالیہ میں خشک سالی سے تقریباً 6 ملین افراد متاثر ہوئے اور 1.4 ملین افراد کو فوری مدد کی ضرورت ہے، مائیکل ڈنفورڈ نے بتایا کہ ایتھوپیا میں 7 ملین اور کینیا میں 3.5 ملین افراد خشک سالی سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  24 فروری کو شروع ہونے والی یوکرین روس جنگ کے اثرات خطے میں محسوس کیے گئے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ ہوا، ڈنفورڈ نے کہا کہ ایتھوپیا میں یہ اضافہ 66 فیصد اور صومالیہ میں 36 فیصد ہے۔

 

ڈنفورڈ نے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو مشرقی افریقہ کی امداد کے لیے 6 ماہ کے لیے 327 ملین ڈالر کی ضرورت تھی، لیکن اس فنڈ میں سے صرف 64 ملین جمع ہو سکے۔



متعللقہ خبریں