امریکہ میں مزید ایک مسلح حملہ۔ 9 افراد زخمی

امریکی پریس  میں شائع خبروں کے مطابق ہمپٹن  کاؤنٹی میں کل صبح  ایک  کلب  پر مسلح حملہ  ہوا

1813596
امریکہ میں مزید ایک مسلح حملہ۔ 9 افراد زخمی

امریکی  ریاست ساؤتھ کیرولینا میں  گزشتہ روز   رونما ہونے  والے  مسلح حملے  کے بعد کل  ایک دوسرے حملے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی پریس  میں شائع خبروں کے مطابق ہمپٹن  کاؤنٹی میں کل صبح  ایک  کلب  پر مسلح حملہ  ہوا۔

حکام  کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 9 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ریاست کے ایک شاپنگ سینٹر میں بندوق سے حملہ ہوا تھا اور 14 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پنسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں صبح کے وقت گھر میں جاری  پارٹی  کہ جس میں تقریباً 200 افراد موجود تھے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے تھے۔


 



متعللقہ خبریں