روس کروز یوکیرینی نیپچون میزائل کا ہدف بنا تھا، امریکہ کا انکشاف

پینٹاگون کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے  کہ  ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں  کہ روسی جنگی بحری جہاز   یوکیرینی نیپچون میزائلوں کا ہدف بنا تھا

1813193
روس کروز یوکیرینی نیپچون میزائل کا ہدف بنا تھا، امریکہ کا انکشاف

امریکی وزارت دفاع  کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے  کہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بحیرہ اسود میں ڈوبنے والا روس کا پرچم بردار جہاز یوکرین کی جانب سے داغے گئے دو نیپچون میزائلوں کا نشانہ بنا تھا۔

بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے فلیگ شپ، جسے روس نے اوڈیسا سے 60-65 ناٹیکل میل جنوب میں تعینات کیا تھا کے غرقاب ہونے کی حقیقت  کا انکشاف ہوا ہے۔

پینٹاگون کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے  کہ  ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں  کہ روسی جنگی بحری جہاز   یوکیرینی نیپچون میزائلوں کا ہدف بنا تھا۔

پینٹاگون کے ایک سینئر اہلکار نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ماسکو کروزر کے دھماکے کے بعد روس نے بحیرہ اسود کے شمال سے اپنے بحری جہازوں کو مزید جنوب کی طرف پیچھے ہٹا لیا ہے۔



متعللقہ خبریں