نیویارک کے سب وے میں مسلح حملے میں مشتبہ شخص پر مقدمے کی سماعت

اپنی پہلی عدالتی سماعت میں، 62 سالہ جیمز، جسے نیویارک شہر میں  سب وے  پر حملہ  کرنے کے الزام میں حراست میں  لیا گیا ہے  ضمانت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا

1812754
نیویارک کے سب وے میں مسلح حملے میں مشتبہ شخص پر مقدمے کی سماعت

امریکہ میں نیویارک کے سب وے میں مسلح حملے میں مشتبہ شخص کے طور پر حراست میں لیے گئے فرینک جیمز  پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنی پہلی عدالتی سماعت میں، 62 سالہ جیمز، جسے نیویارک شہر میں  سب وے  پر حملہ  کرنے کے الزام میں حراست میں  لیا گیا ہے  ضمانت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سارہ کے وِنک نے اس واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ  اس منصوبے کی   تیاری کافی عرصے سے کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ  حملے کے حوالے سے بہت سے شواہد ملے  ہیں جن میں  جیمز کا بینک کارڈ، موبائل فون اور اس نے کرائے پر لی ہوئی وین کی چابی  شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ  جیمز نے حملے میں استعمال ہونے والی پستول  2011 میں اوہائیو کے ایک لائسنس یافتہ اسلحہ ڈیلر سے خریدی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک میں منگل 12 اپریل کو بروکلین کے ایک سب وے اسٹیشن پر ہونے والے اس حملے میں تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے۔

ملزم فرینک جیمز، جو واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا، کل دوپہر کے وقت مین ہٹن میں ایک خفیہ اطلاع پر پکڑا گیا۔



متعللقہ خبریں