امریکہ: بلنکن۔ہوکسٹرا ملاقات، ماسکو کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی

امریکہ اور ہالینڈ نیٹو پلیٹ فورم سے یوکرین میں ماسکو کے مقابل اقدامات کرنا جاری رکھیں گے: امریکہ وزارت خارجہ

1812872
امریکہ: بلنکن۔ہوکسٹرا ملاقات، ماسکو کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ ووپکے ہوکسٹرا نے روس کی یوکرین کے خلاف شروع کردہ جنگ میں شہری اموات کی مذمت کی اور نیٹو کے دائرہ کار میں ماسکو کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ  تحریری بیان کے مطابق "بلنکن نے واشنگٹن میں ہوکسٹرا کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں وزراء نے یوکرین کے شہر بوچا اور دیگر مقامات پر روسی وحشت کی مذمت کی  اور کہا ہے کہ ہم اس وحشت کے ذمہ داروں سے جواب دہی کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور ہالینڈ نیٹو پلیٹ فورم سے یوکرین میں ماسکو کے مقابل اقدامات کرنا جاری رکھیں گے۔ دونوں وزراء نے یوکرین کے لئے متوقع نئے دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی۔

واضح رہے کہ یوکرینی فوج نے یکم اپریل کو دارالحکومت کیف کے جوار میں واقع شہر بوچا  کو روسی فوج کے قبضے  سے آزاد کروایا  تھا۔  بوچا اور اطراف کی دیگر آبادیوں سے 410 لاشیں ملی تھیں۔



متعللقہ خبریں