فلپائن میں میگی طوفان 138 افراد کی جانیں نگل گیا

ملک  کا صوبہ لیتے جہاں 132 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے

1812881
فلپائن میں میگی طوفان 138 افراد کی جانیں نگل گیا

فلپائن میں ٹراپیکل طوفان میگی کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 138  تک ہو گئی۔

ملک  کا صوبہ لیتے ، جہاں 132 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

فلپائنی فوج کی جانب سے دیے گئے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کیپیز، اکلان، اینٹیک اور ایلوئیلو شہروں کے 159 علاقے زیر آب ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 10 اپریل کو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بننے والا میگی طوفان  رواں سال  جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن کو اپنی زد میں لینے والا پہلا طوفان ہے۔

فلپائن میں جہاں ہر سال اوسطاً 20 طوفان اور سمندری طوفان آتے ہیں میں سال  2013 میں ہیان  طوفان  سے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ملک میں وسیع پیمانے کی تباہیاں ہوئی تھیں۔

 

 



متعللقہ خبریں