نائیجیریا میں شدت پسندوں کا حملہ،ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک

پلیٹیو کے گارگا ضلع کے ایک سینئر کونسلر یاو ابوبکر نے بتایا  کہ ہماری اطلاعات کے مطابق، اب تک 154لاشیں برآمد ہوچکی ہیں ان میں وہ لاشیں بھی شامل ہیں جو جھاڑیوں میں ملیں

1812305
نائیجیریا میں شدت پسندوں کا حملہ،ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک

نائیجیریا کے پلیٹیو صوبے میں کئی دیہاتوں پر ہونے والے حملوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ  جرائم پیشہ گروہوں اور اسلامی شدت پسندوں نے ناپاک اتحاد کرلیا ہے

موٹر سائیکلوں پر سوار بندوق برداروں نے وسطی پلیٹیو ریاست میں گزشتہ اتوار کے روز پانچ  دیہاتوں پر حملے کردیے، انہوں نے مکانات اور دکانوں کو آگ لگادی اور جن لوگوں نے جان بچانے کے لیے بھاگنے کی کوشش کی یا جان کی امان کی درخواست کی انہیں گولی ماردی۔

حکام گزشتہ چند دنوں سے لاشیں اکٹھا کررہے ہیں۔

پلیٹیو کے گارگا ضلع کے ایک سینئر کونسلر یاو ابوبکر نے بتایا  کہ ہماری اطلاعات کے مطابق، اب تک 154لاشیں برآمد ہوچکی ہیں ان میں وہ لاشیں بھی شامل ہیں جو جھاڑیوں میں ملیں۔

ہلاکتوں کی تعدادابتدائی اندازوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔

ابوبکر نے بتایا کہ علاقے کے لوگ اس قتل عام کے بعد صدمے میں ہیں، لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا جارہا ہے جبکہ فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔

پلیٹیو ریاست میں ہونے والے حملوں کے بعد خوف و ہراس کی وجہ سے 4800 سے زائد افراد اپنے اپنے گھروں کو چھوڑ کر  جا چکے ہیں ان میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔

نائجیریا کے وزیر اطلاعات لائی محمد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسلح جرائم پیشہ گروہوں اور بوکو حرام کے جنگجو ان حملوں کے لیے ذمہ دار ہیں۔

انسانی امداد کے امور کی وزیر سعدیہ عمر فاروق نے بتایا کہ متاثرین کے لیے راحت اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں

خیال رہے کہ نائجیریا میں حکومت اور بوکو حرام کے درمیان گزشتہ 12 سال سے جنگ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوچکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں