کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ، 12 پولیس اہلکار زخمی

پولیس کو لے جانے والا DC-3 قسم کا طیارہ، جس نے ملک کے میٹا انتظامی مرکز کے ولاویسینسیو شہر کے وانگارڈیا ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا ہے

1812129
کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ، 12 پولیس اہلکار زخمی

کولمبیا میں سیکیورٹی فورسز کو لے جانے والا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہونے سے 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کو لے جانے والا DC-3 قسم کا طیارہ، جس نے ملک کے میٹا انتظامی مرکز کے ولاویسینسیو شہر کے وانگارڈیا ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

حادثے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک  بتائی  جاتی ہے۔ حادثے کے باعث ایئرپورٹ کا رن وے کچھ دیر کے لیے مسافروں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

حکام اس طیارے  جس کی  رجسٹریشن PNC-0257   کی گئی ہے  کے تیز ہواؤں کی وجہ سے گر کر تباہ ہو  نے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب طیارہ حادثے کے لمحے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی  گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں