ہمیں مسائل کا سامنا ہے مگر مغرب بھی ان سے محفوظ نہیں: پوتن

پوتن کا کہنا تھا کہ روس کو دنیا میں الگ تھلگ نہیں کیا جا سکتا اور آج کی دنیا میں کسی ملک کو تنہا کرنا انتہائی مشکل ہے، مغربی دنیا میں بھی افراط زر کی شرح بڑھ رہی ہے اور ہم پر پابندیاں لگانے سے اسے بھی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے

1811810
ہمیں مسائل کا سامنا ہے مگر مغرب بھی ان سے محفوظ نہیں: پوتن

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ روز بیلاروسی ہم منصب الیگزانڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات روس میں منائے جانے والے یوم خلا کے موقع پر ہوئی۔

پوتن کا کہنا تھا کہ روس کو دنیا میں الگ تھلگ نہیں کیا جا سکتا اور آج کی دنیا میں کسی ملک کو تنہا کرنا انتہائی مشکل ہے، مغربی دنیا میں بھی افراط زر کی شرح بڑھ رہی ہے اور ہم پر پابندیاں لگانے سے اسے بھی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

پوتن نے کہا کہ مغربی پابندیوں کے دوران روس اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ضروری ہے،ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ضرور ہے مگر اس کے ساتھ ہمیں نئے مواقع بھی حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے کہ یوکرین پر حملہ منصوبے کے مطابق آگے جا رہا ہے اور وہ اپنے اہداف حاصل کر لیں گے۔

پوتن کے مطابق روس اپنے نقصانات کم کرے گا لیکن منصوبے کے مطابق آگے بڑھے گا۔

مغربی ممالک کے مطابق یوکرینی جنگ کئی سال تک  جاری رہ سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں