روسی فوج یوکیرین کے مشرقی علاقوں پر دھاوا بولنے کی تیاریوں میں مصروف ہے، پینٹا گون

کچھ روسی افواج کو روس کی مغربی سرحدوں پر بیلگورود اور ویلیوکی شہروں کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے

1809705
روسی فوج یوکیرین کے مشرقی علاقوں پر دھاوا بولنے کی تیاریوں میں مصروف ہے، پینٹا گون

امریکی  وزارت دفاع کے  ایک اعلی  سطحی افسر کا کہنا ہے کہ  بعض روسی فوجی  دستے  مشرقی یوکیرین کے علاقوں پر حملے کے  لیے  روس  کے مغربی شہروں کی جانب   پیش قدمی کر رہے  ہیں۔

روس یوکرین جنگ کے بارے میں صحافیوں کے ایک گروپ کو بیان دیتے ہوئے پینٹاگون کے سینیئر اہلکار نے بتایا کہ کیف کے قریب سے نکلنے والی روسی افواج بیلاروس کے کیمپوں میں پہنچ چکی ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ کچھ روسی افواج کو روس کی مغربی سرحدوں پر بیلگورود اور ویلیوکی شہروں کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ روس نے 44 روزہ جنگ کے دوران یوکرین پر تقریباً 1500 میزائل داغے، اب جنوبی علاقوں میں جھڑپیں شدت اختیار کرنے لگی ہیں۔روس نے جنگ کے لیے تیار کردہ 85 فیصد جنگی قوت کو محفوظ رکھا، اور اس نے15 فیصد کو کھو دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ماریوپول شہر میں جھڑپیں جاری ہیں، اہلکار نے اس طرف اشارہ دیا کہ روسی فوج ابھی  بھی اس شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں