بوچہ شہر کا جھوٹ جلد سامنے لائیں گے:روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے کہا ہے کہ ہم کیف کے قیرب بوچہ شہر سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے لائیں گے

1807471
بوچہ شہر کا جھوٹ جلد سامنے لائیں گے:روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے کہا ہے کہ ہم کیف کے قریب بوچہ شہر سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے لائیں گے۔

 لاوروف نے عرب لیگ کے یوکرین سے متعلق رابطہ گروپ کے ساتھ ماسکو میں ایک ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران روسی وزیر خارجہ نے روس اور مشرقی وسطی و شمالی افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات پر غور کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات یوکرین کی صورت حال کے باعث نہیں بلکہ ہمارے خلاف  ناجائز  پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں جن کا اثر سب سے پہلےعالمی معیشت پر برا پڑ رہا ہے۔

لاوروف نے کہا کہ  بوچہ شہر کےمناظر درحقیقت یوکرین کی غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاو اور ایک منفی پروپیگنیڈا کا نتیجہ ہیں،اس سے مشابہہ ایک واقعہ گزشتہ مہینے ماریوپول کے اسپتال  پر بمباری کے نتیجے میں بھی سامنے آیا تھا جس  کی حقیقت ہم نے افشا کی تھی اور اب بوچہ سے متعلق بھی حقائق دنیا کے سامنے لائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ روس اور یوکرین کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں،امید ہمیشہ رہتی ہے اور خیال ہے کہ  اسے باآور کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو بوچہ شہر روسی فوج سے آزاد کروا لیا گیا تھا جہاں یوکرینی فوج کو تباہ حال عمارتوں کے کھنڈرات اور سڑکوں پر 410 لاشیں ملی تھیں۔

 

 



متعللقہ خبریں