امریکہ: پیٹرول کی قیمتوں کا انحصار ایک ڈکٹیٹر کے اعلان جنگ پر نہیں ہونا چاہیے

آج میں آئندہ 6 ماہ کے لئے یومیہ ایک ملین بیرل پیٹرول ریلیز کرنے کی اجازت دے رہا ہوں۔ امریکہ کو توانائی کے شعبے میں خودانحصاری کی ضرورت ہے: صدر جو بائیڈن

1805546
امریکہ: پیٹرول کی قیمتوں کا انحصار ایک ڈکٹیٹر کے اعلان جنگ پر نہیں ہونا چاہیے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ "ہمارے خاندانی بجٹ کا، پیٹرول کی قیمتوں کا غرض کسی بھی چیز کا انحصار ایک ڈکٹیٹر کے اعلان جنگ پر  نہیں ہونا چاہیے"۔

جو بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے  کہا ہے کہ" گیس کی قیمتوں میں اضافے کی دو وجوہات ہیں ایک کورونا وائرس اور دوسری ولادی میر پوتن۔ اپنے ملک کی بہتری اور دنیا بھر کی بہتری کے لئے ہمیں ولادی میر پوتن کو فوری طور پر جواب دینا چاہیے۔ مجھے، پرائیویٹ فرموں کے منافع میں کوئی مسئلہ دکھائی نہیں دے  رہا لیکن  امریکہ کی کسی بھی فرم کو وباء یا پھر ولادی میر پوتن کے اقدامات سے استفادہ نہیں کرنا چاہیے"۔

بائیڈن نے کہا ہے کہ "آج میں آئندہ 6 ماہ کے لئے یومیہ ایک ملین بیرل پیٹرول ریلیز کرنے کی اجازت دے رہا ہوں۔ امریکہ کو توانائی کے شعبے میں خودانحصاری کی ضرورت ہے۔ اس طرح  آئندہ  ہمیں ایسے کسی مسئلے سے نبرد آزمائی نہیں کرنا پڑے گی"۔

وائٹ ہاوس کی طرف سے موضوع سے متعلق جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ریلیز  کے اس پیمانے کی مثال نہیں ملتی۔ یہ ریکارڈ ریلیز مقامی پیداوار میں اضافہ کرے گی اور تاریخی مقدار میں رسد کو یقینی بنائے گی"۔

واضح رہے کہ امریکہ انرجی انفارمیشن منیجمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں یومیہ اوسطاً21 ملین بیرل  پیٹرول استعمال کیا جاتا ہے۔  اس صَرف کا تقریباً 40 فیصد حصہ گیس پر مشتمل ہے۔

امریکہ وزارت توانائی کے مطابق 25 مارچ سے امریکہ کے ذخیروں میں 568 ملین بیرل سے زائد پیٹرول موجود ہے۔



متعللقہ خبریں