صدر پوتن نے فیصلے پر دستخط کر دئیے: ادائیگیاں روبل میں ہوں گی

روبل میں ادائیگیاں ہماری خود مختاری کی تقویت کا مفہوم رکھتی ہیں۔ اس طرح عالمی تجارت میں ہماری قومی کرنسی کے حصے میں اضافہ ہو گا: صدر ولادی میر پوتن

1805220
صدر پوتن نے فیصلے پر دستخط کر دئیے: ادائیگیاں روبل میں ہوں گی

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ادائیگیاں روبل میں نہ کرنے والوں کے گیس سمجھوتے معطل کر دئیے جائیں گے۔

صدر پوتن نے روس قدرتی گیس کی روبل میں فروخت کے فیصلے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ روبل کرنسی میں ادائیگیوں کے لئے گیسپروم بینک میں گیس ادائیگیوں کے لئے خصوصی اکاونٹ کھلوانا ضروری ہے۔ گیس کی ترسیل کے لئے ادائیگیاں یکم اپریل سے شروع ہو جائیں گی۔ اگر اکاونٹ نہ کھلوایا گیا اور ادائیگیاں روبل میں نہ کی گئیں تو روس گیس سمجھوتوں کو معطل کر دے گا۔ یورو اور ڈالر کے ساتھ گیس فروخت و ترسیل کی کاروائیاں بلاک کر دی جائیں گی"۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ "روبل میں ادائیگیاں ہماری خود مختاری کی تقویت کا مفہوم رکھتی ہیں۔ اس طرح عالمی تجارت میں ہماری قومی کرنسی کے حصے میں اضافہ ہو گا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ خوراک کا بحران سب سے پہلے مہاجرین کی ایک اور لہر کا سبب بنے گا۔ روس کے خلاف اقتصادی جنگ سالوں پہلے سے شروع ہو چکی ہے۔ امریکہ کا ہدف گلوبل عدم استحکام سے فائدہ اٹھانا ہے۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ "امریکہ یورپ کو مہنگی LNG کے استعمال کی طرف مائل کرنا چاہتا ہے۔ یورپ صنعتی نقصان اٹھائے گا اور لاکھوں افراد بیروزگار ہو جائیں گے۔ معیارِ زندگی گِر جائے گا"۔

 

 



متعللقہ خبریں