آسٹریلیا: فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا

آسٹریلیا دفاعی فورسز کا ہیلی کاپٹر گِر گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 5 افراد سوار تھے

1804948
آسٹریلیا: فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا

آسٹریلیا کے شہر ملبورن سے پرواز لینے والے 2 فوجی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک جنگلاتی اراضی میں گر گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق آسٹریلیا دفاعی فورسز کے 2 ہیلی کاپٹروں نے ایک ہی علاقے سے پرواز لی۔ دونوں ہیلی کاپٹروں میں پانچ پانچ افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹروں میں سے ایک نامعلوم وجوہات کی بنا پر میلبورن کے شمالی علاقے مونٹ ڈس اپائنٹمنٹ میں گِر گیا ہے۔

جنگلاتی اراضی میں فضاء سے تلاش کے کاموں کے دوران ہیلی کاپٹر کے ملبے کی نشاندہی ہو گئی ہے۔

امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔

حکام نے حادثے کے متاثرین سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں