روس نے کیمیائی اسلحہ استعمال کیا تو اس کا جواب دیا جائے گا: بائڈن

اگر روس نے یوکرین میں کیمیائی اسلحہ استعمال کیا تو اس کا جواب دیا جائے گا اور جواب بھی کیمیائی اسلحے کی شکل میں ہو گا: صدر جو بائڈن

1801793
روس نے کیمیائی اسلحہ استعمال کیا تو اس کا جواب دیا جائے گا: بائڈن

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں کیمیائی اسلحہ استعمال کیا تو اس کا جواب دیا جائے گا اور جواب بھی کیمیائی اسلحے کی شکل میں ہو گا۔

صدر بائڈن نے برسلز میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

اس سوال کے جواب میں کہ روس کے یوکرین میں کیمیائی اسلحے کا استعمال کرنے کے بارے میں آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے یا نہیں؟ صدر بائڈن نے کہا ہے کہ "اس وقت میں آپ کو معلومات کا ڈیٹا فراہم نہیں کر سکتایہی وجہ ہے کہ اس سوال کا جواب حتمی نہیں ہو گا۔ تاہم اتنا کہہ سکتا ہوں کہ روس نے کیمیائی اسلحے کا استعمال کیا تو ہم بھی  اس کا جواب دیں گے۔ ہمارے جواب کا دارومدار روس کے استعمال کردہ اسلحے کی نوعیت پر ہو گا"۔

ایک اور صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ" کیا آپ روس کو جی20 سے خارج کرنے کی ضرورت پر  یقین رکھتے ہیں؟" صدر پوتن نے کہا ہے کہ" جی ہاں۔ لیکن یہ صورتحال جی20 پر منحصر ہے۔ آج یہ موضوع بھی ایجنڈے پر آیا۔ اگر روس کو خارج نہیں کیا جاتا ، انڈونیشیاء اور دیگر ممالک اس کی مخالفت  کرتے ہیں تو ہمیں، اجلاسوں میں یوکرین کی شرکت کو بھی یقینی بنانا  چاہیے"۔



متعللقہ خبریں