روس یوکیرین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، جان کربی

دلائل یکجا کرنے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کی حالت میں تا ہم  یہ ایک سلسلہ تحقیقات ہے جو کہ آئندہ بھی جاری رہے گا

1799647
روس یوکیرین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، جان کربی

امریکی وزارت دفاع  کے ترجمان  جان کربی  کا کہنا ہے کہ  ہم جانتے ہیں کہ  روس یوکیرین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور یہ اس سے  متعلقہ  دلائل  جمع کرنے  کی کوششوں میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔

یومیہ پریس کانفرس میں روس۔ یوکیرین جنگ  کے بارے میں اپنے جائزے پیش کرنے والے جان کربی نے  بتایا کہ  روس  ابتک  جس نظریے سے  یوکیرین میں  داخل ہوا تھا یہ ان اہداف میں سے کسی تک بھی   نہیں پہنچ پایا۔

روسی فوج کے تا حال  خرکیف، میری پول، چیرنیہف اور کیف جیسے شہروں میں اپنا کنٹرول نہ کر سکنے  کی  جانب  اشارہ کرنے والے کربی نے بتایا کہ اس صورتحال نے  روسی فوج کو مزید غضبناک بنا دیا ہے، جس کا جواب یہ مزید  بمباری کرتے ہوئے دے رہی ہے۔

 بمباری  سے  وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں اور  شہریوں کا نقصان ہونے  کی وضاحت کرنے والے  ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم   روسی قوتوں کے  جنگی جرائم  سر زد کرنے کا  مشاہدہ کر رہے ہیں اور  دلائل یکجا کرنے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کی حالت میں تا ہم  یہ ایک سلسلہ تحقیقات ہے جو کہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بھی یومیہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ روس یوکرین میں "غیر منصفانہ اور ناجائز جنگ" کا مرتکب ہے ، "اس حقیقت کے اثبات سامنے آئے ہیں  کہ روس جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے اور اندھا دھند حملے کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں