شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہوگیا

شمالی کوریا نے مشتبہ طور پرایک اور میزائل تجربہ کیا ہے جو بظاہر داغے جانے کے فوری بعد ہی فضا میں تباہ ہوگیا

1796403
شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہوگیا

شمالی کوریا نے مشتبہ طور پرایک اور میزائل تجربہ کیا ہے جو بظاہر داغے جانے کے فوری بعد ہی فضا میں تباہ ہوگیا۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق، شمالی کوریا نے سونان کے علاقے سے ایک نامعلوم میزائل داغا۔

جاپانی میڈیا نے  عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔

اس ناکام تجربے سمیت شمالی کوریا رواں سال اب تک میزائلوں کے 10 تجربات کر چکا ہے۔

مبصرین کے مطابق، تازہ تجربہ اصل میں ہوواسونگ 17 میزائل کا تھا۔

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر جوہری اور میزائل تجربات کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔



متعللقہ خبریں