روسی جنگی بحری جہاز جاپان کے قریبی سمندر سے گزرے

روسی بحری بیڑہ جو کہ تباہ کن جہازوں، آبدوزوں اور میزائلوں سے باخبر رہنے والے جہازوں پر مشتمل تھا، آبنائے سویا سے گزر کر بحیرہ جاپان میں داخل ہوا۔

1796304
روسی جنگی بحری جہاز جاپان کے قریبی سمندر سے گزرے

بتایا گیا ہے کہ روسی بحریہ کے بحری جہاز جاپان کے شمال میں واقع ہوکائیدو اور روس کے جزائر سخالین کے درمیان سے گزرے۔

جاپانی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورسز (MSDF) نے ہوکائیڈو کے شمال میں سویا کے علاقے سے 130 کلومیٹر جنوب مشرق میں 6 روسی بحریہ کے جہازوں کی نشاندہی کی۔

بیان میں بتایا گیا کہ روسی بحری بیڑہ جو کہ تباہ کن جہازوں، آبدوزوں اور میزائلوں سے باخبر رہنے والے جہازوں پر مشتمل تھا، آبنائے سویا سے گزر کر بحیرہ جاپان میں داخل ہوا۔

جاپانی سرکاری ٹیلی ویژن  NHK نے رپورٹ کیا ہے کہ ماہ  فروری سے روسی بحریہ نے علاقے میں وسیع پیمانےکی بحری مشقیں کی تھیں  جن میں 20 جنگی بحری جہازوں نے حصہ لیا تھا ۔

گزشتہ ہفتے روس کے کل 10 بحری جہاز ہوکائیڈو اور جاپان کی سرزمین ہونشو کے درمیان آبنائے تسوگارو سے گزرے تھے۔

 



متعللقہ خبریں