روس نے تاجکستان میں فوجی مشقیں شروع کر دیں

مشقیں، بیس سے منسلک "میدان حرب" کے آرٹلری رینج سے شروع ہوئیں۔ مشقوں میں 1000 سے زائد فوجی اور ہیلی کاپٹروں سمیت 300 کے قریب فوجی گاڑیاں شامل ہیں

1795556
روس نے تاجکستان میں فوجی مشقیں شروع کر دیں

روس نے تاجکستان کی فوجی بیس پر تربیتی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

روس مرکزی فوجی زون کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشقیں، بیس سے منسلک "میدان حرب" کے آرٹلری رینج سے شروع ہوئیں۔ مشقوں میں 1000 سے زائد فوجی اور ہیلی کاپٹروں سمیت 300 کے قریب فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔

مشقیں 3 مراحل پر مشتمل ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں فوجی غیر ملکی مسلح گروپوں کی نشاندہی اور ان کے خاتمے کے لئے آپریشن کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں سبوتاژ اور جاسوس گروپوں کے حملے رفو کرنے اور دشمن کے مقابل جنگی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔ مشقوں کے تیسرے مرحلے میں فوجی حربی و دفاعی چالوں، جاسوسی اور حملے کی صلاحیتوں کو آزمائیں گے۔

مشقیں 18 مارچ تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ تاجکستان کے شہروں دوشنبہ اور بوہتار میں موجود روسی فوجی بیسوں پر 7 ہزار سے زائد روسی فوجی موجود ہیں۔ یہ بیسیں دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ سمجھوتے کی رُو سے 2042 تک موجود رہیں گی۔

 



متعللقہ خبریں