روس نے غیر دوستانہ ممالک کی فہرست منظور کر لی

روس، اس کی فرموں اور شہریوں کے لئے غیر دوستانہ اقدامات کرنے والے ممالک پر مشتمل فہرست کو منظور کر لیا گیا

1791238
روس نے غیر دوستانہ ممالک کی فہرست منظور کر لی

روس حکومت نے غیر دوستانہ ممالک کی فہرست منظور کر لی ہے۔

روس حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس، اس کی فرموں اور شہریوں کے لئے غیر دوستانہ اقدامات کرنے والے ممالک پر مشتمل فہرست کو منظور کر لیا گیا ہے۔

منظور کی گئی فہرست میں امریکہ، یورپی یونین ممالک، برطانیہ، جنوبی کوریا، جاپان، یوکرین، سوٹزرلینڈ اور سنگاپور جیسے ممالک کے ساتھ ساتھ روس پر پابندیاں لگانے والے 15 ممالک بھی شامل ہیں۔

5 مارچ کو روس کے صدر ولادی میر پوتن کے مذکورہ میمورینڈم کی منظوری دینے کے بعد روسی فرموں کو اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ غیر دوستانہ ممالک کی فرموں سے لئے گئے قرضوں کو روسی کرنسی روبلے میں ادا کریں۔



متعللقہ خبریں