اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے یوکرین کی طلب منظور کر لی

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے کیف انتظامیہ کی ہنگامی اجلاس کی اپیل قبول کر لی

1786963
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے یوکرین کی طلب منظور کر لی

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے، روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق، کیف انتظامیہ کی ہنگامی اجلاس کی اپیل قبول کر لی ہے۔

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کی 49 ویں نشست کا آغاز سوٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں ہو گیا ہے۔

کونسل کے ٹرم چئیر مین ملک ارجنٹائن کے سفیر فیڈیریکو ویلیگاس نے کہا ہے کہ یوکرین کی ہنگامی اجلاس کی طلب کو ایجنڈے پر لانے کے لئے رائے شماری کروائی جائے گی۔

ویلیگاس نے بعد میں یوکرین کی، اقوام متحدہ جنیوا آفس کے لئے مستقل نمائندہ، سفیر ییوہینیا فیلیپینکو کو تقریر کی دعوت دی۔

فیلیپینکو نے کونسل سے خطاب میں کہا ہے کہ اس کونسل کے رکن ملک روس نے یوکرین پر بے سبب اور ناحق حملہ کیا ہے۔ یہ صرف یوکرین پر ہی نہیں بلکہ اقوام متحدہ پر اور اس تنظیم کے دفاع کے لئے طے شدہ اصول و قواعد پر بھی حملہ ہے"۔

تاہم روس کے سفیر گینادے گاتیلوف نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین گذشتہ 8 سال سے دونیتسک اور لوہانسک میں معصوم انسانوں کو ہدف بنا رہا ہے۔

دونوں سفیروں کی تقریروں کے بعد 47 رکنی کونسل میں یوکرین کی ہنگامی اجلاس کی طلب پر رائے شماری کروائی گئی۔

رائے شماری میں روسی حملوں کی وجہ سے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق یوکرین کی طلب کو 29 مثبت، 5 منفی اور 13 مبہم ووٹوں کے ساتھ قبول کر لیا گیا ہے۔

یورپی یونین نے یوکرین کی طلب کی مکمل حمایت کی جبکہ روس، چین، کیوبا، ایرٹرے اور وینزویلا نے منفی ووٹ استعمال کیا ہے۔

اس طرح اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے اپنی تاریخ میں 7 ویں دفعہ ہنگامی اجلاس کی طلب قبول کی ہے۔

کونسل کے ترجمان رولانڈو گومیز نے کہا ہے کہ یوکرین کے موضوع پر خصوصی اجلاس 3 مارچ بروز جمعرات منعقد ہو گا۔

کونسل کی 49 ویں نشست یکم اپریل کو ختم ہو گی۔

 



متعللقہ خبریں