بلنکن کا G-7 کے ہم منصبوں سے رابطہ،یوکرین سے یک جہتی کا اظہار

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جی سیون کے وزرائے خارجہ اور یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا  سے روس کے یوکرین پر حملوں پر بات چیت کی ہے

1786814
بلنکن کا G-7 کے ہم منصبوں سے رابطہ،یوکرین سے یک جہتی کا اظہار

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جی سیون کے وزرائے خارجہ اور یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا  سے روس کے یوکرین پر حملوں پر بات چیت کی ہے۔

 امریکی امور خارجہ  کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ  بلنکن نے جی سیون کے رکن ممالک کینیڈا،فرانس،جرمنی،اٹلی،جاپان اور برطانیہ  کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلی نمائندہ دفتر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جن میں یوکرینی وزیر خارجہ دمیترو کولیبا بھی شامل تھے۔

اس بات چیت میں یوکرین پر روسی جارحیت اورناجائز حملوں کا جائزہ لیا گیا، امریکی وزیر خارجہ نے جی سیون کے ہم منصبوں کے ہمراہ یوکرینی وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ہم روسی جارحیت کے خلاف مشترکہ موقف اپنائیں گے۔

نیڈ پرائس نے بتایا کہ امریکہ اور جی سیون نے روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت اور روس پر سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،ہم یوکرینی عوام کے جوش و جذبے اور ان کی بہادری کے قائل  ہو چکے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں