امریکہ نے یوکرین کے لیے 6.4 بلین ڈالرز کی ہنگامی امداد جاری کر دی

صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں ساڑھے تین سو ملین ڈالر غیرملکی معاونتی قانون کے تحت یوکرینی دفاع کے لیے جاری کرنے کا کہا گیا ہے

1786294
امریکہ نے یوکرین کے لیے 6.4 بلین ڈالرز کی ہنگامی امداد جاری کر دی

امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے 6.4 بلین ڈالر کی فوری عسکری امداد کے احکامات جاری کیے۔

صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں ساڑھے تین سو ملین ڈالر غیرملکی معاونتی قانون کے تحت یوکرینی دفاع کے لیے جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مزید ڈھائی سو ملین ڈالر یوکرینی فوج کے لیے کسی قانونی نکتے سے ماورا فوری دفاعی امداد کی مد میں صرف کیے جائیں گے۔

دوسری جانب جرمنی اور نیدرلینڈ نے یوکرین کو ہتھیار بھجوانے کا اعلان کردیا ہے۔

فرانس نے بھی وعدہ کیا ہے وہ یوکرین کو مزید فوجی مدد دے گا۔

خبرکے مطابق، فرانس دفاعی ہتھیار اور ایندھن یوکرین بھجوائے گا۔

فرانس ان کیخلاف ایکشن لے گا جو جنگ کے بارے میں غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔

صدر یورپی یونین کونسل کا کہنا ہے کہ  یونین کے 27ممبر ممالک یوکرین تک فوجی امداد پہنچانے کے لیے مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکہ سمیت مغربی دنیا کی جانب سے روس پر شدید پابندیاں  بھی عائد کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں