حملے میں بیلاروس کی فوجیں شامل نہیں ہیں: لوکا شینکو

آئیے مل بیٹھ کر بات کریں اور تاابد اپنی قسمت کے مستقل کا تعین کریں۔ اگر زلنسکی کی جگہ میں ہوتا تو میں یہی کرتا: صدر الیگزینڈر لوکا شینکو

1784490
حملے میں بیلاروس کی فوجیں شامل نہیں ہیں: لوکا شینکو

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ ہماری فوج روس کے یوکرائن آپریشن میں شامل نہیں ہے۔

لوکا شینکو آزادی پیلس میں فوجی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ صبح کے وقت میں نے، یوکرائن کی سرکاری سرحد پر، بیلاروس کے تعاون کی حامل روسی فوجی یونٹوں کے حملے سے متعلق خبریں دیکھی ہیں۔ ہماری فوجی یونٹیں اس آپریشن میں شامل نہیں ہیں"۔

لوکا شینکو نے اس سے قبل یوکرائن کو متنبہ کرنے کی یا دہانی کروائی اور کہا ہے کہ دونوں فریقین کا خونریزی اور جنگ کے سدباب کے راستے تلاش کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے یوکرائن اور روس کو منسک میں مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا ہے کہ ہم سلاو ہیں، تین سلاو اقوام۔ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیے مل بیٹھ کر بات کریں اور تاابد اپنی قسمت کے مستقل کا تعین کریں۔ اگر زلنسکی کی جگہ میں ہوتا تو میں یہی کرتا۔

صدر لوکا شینکو نے کہا ہے "پوتن خود کہہ رہے ہیں کہ ہم قابض قوت نہیں ہیں، یوکرائن پر قبضہ نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ اور کیا چاہیے؟ مذاکرات کی بنیاد یہی ہے"۔



متعللقہ خبریں