نیٹو، روس اپی کاروائیوں سے پیچھے ہٹتے ہوئے سفارتی طریقہ کار اپنائے

ہ ہم یورپ کی سلامتی کے لیے سب سے خطرناک لمحے پر ہیں جو کہ ایک  نسل اپنی زندگی میں ایک بار سامنا کرتی ہے

1783677
نیٹو، روس اپی کاروائیوں سے پیچھے ہٹتے ہوئے سفارتی طریقہ کار اپنائے

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے  کہ یوکرین اور اس کے اطراف روسی فوجوں میں اضافہ ہوا ہے جو کہ جنگ کے لیے کسی حکم کے منتظر ہیں، اور روسی فوجی گزشتہ رات دونستک اور لوہانسک میں داخل ہوئے ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے نیٹو یوکرین کمیشن کے غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

روس کے نام نہاد ڈونیتسک اورلوہانسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کرنے اور خطے میں فوج بھیجنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے، اسٹولٹن برگ نے ماسکو سے اپیل کی ہے  کہ یہ  پیچھے قدم ہٹاتے ہوئےسفارت کاری کا راستہ اختیار کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یورپ کی سلامتی کے لیے سب سے خطرناک لمحے پر ہیں جو کہ ایک  نسل اپنی زندگی میں ایک بار سامنا کرتی ہے۔ کہ روس کے ڈیڑہ لاکھ فوجی یوکرین کی سرحدوں پر کریمیا اور دونباس کے علاقے میں مورچے سنبھالے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس  جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں