ترک الیکٹرک کمپنی نائجریا کو منور کرے گی

نائیجیریا میں کام کرنے والی ترک کمپنی آق آئی الیکٹرک ، اپنے ٹرانسفارمرز منصوبوں کے ساتھ، دارالحکومت ابوجا کے قریب، ناسارواہ صوبے میں تمام شہروں کو بجلی فراہم کرے گی

1782859
ترک الیکٹرک کمپنی نائجریا کو منور کرے گی

نائیجیریا میں، جہاں نصف سے زیادہ آبادی بجلی کی قلت کا شکار ہے، ترک کمپنی اپنے ٹرانسفارمرز  کے منصوبوں سے لاکھوں لوگوں کو بجلی تک رسائی فراہم کرے گی۔

اگرچہ ملک کے کئی حصے، جو بجلی کی پیداوار کے مسائل،  بار بار کٹوتیوں کا شکار ہیں، 206 ملین سے زائد آبادی پر مشتمل 60 فیصد سےزاہد افراد بجلی تک رسائی حاصل کرنے سے محروم ہیں۔

روزانہ اوسطاً 4 گھنٹے بجلی کی سروس حاصل کرسکے والے افراد میں سے  زیادہ ترافراد   اپنی توانائی کی ضروریات جنریٹرز سے پوری کرتے ہیں۔

ماہرین نائیجیریا میں بجلی کی ناکافی فراہمی پر اپنے خدشات کا اظہارکرنے کے ساتھ ملک میں توانائی کے شعبے کی صورتحال متضاد پالیسی کی تشکیل اور عمل درآمد کا نتیجہ  ہونے سے آگاہ کررہے ہیں۔

نائیجیریا میں کام کرنے والی ترک کمپنی آق آئی الیکٹرک ، اپنے ٹرانسفارمرز منصوبوں کے ساتھ، دارالحکومت ابوجا کے قریب، ناسارواہ صوبے میں تمام شہروں کو بجلی فراہم کرے گی۔

28 ملین ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوا ہے۔

کمپنی مستقبل میں کچھ افریقی ممالک جیسے گھانا، سوڈان، کیمرون اور لائبیریا میں مزید اسی طرح کے منصوبے شروع کرنے کا منصوبہ بناچکی ہے ۔



متعللقہ خبریں