سینیگال میں ترک چانسلری دفتر کی عمارت کا افتتاح صدر ایردوان کے ہاتھوں

ہمیں سینیگال کے بنیادی ڈھانچے اور ترقی کے لیے ترک کمپنیوں کے تعاون پر فخر ہے اور سینیگال ترکی کے لیے ایک غیر معمولی مقام کا حامل ہے

1783130
سینیگال میں ترک چانسلری دفتر کی عمارت کا افتتاح صدر ایردوان کے ہاتھوں

افریقہ کے دورے کی ایک کڑی  کے طور پر سینیگال میں اپنی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے، صدر رجب طیب ایردوان نے ڈاکار میں ترک سفارت خانے کی چانسری عمارت کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب  سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ انہیں سینیگال کے بنیادی ڈھانچے اور ترقی کے لیے ترک کمپنیوں کے تعاون پر فخر ہے اور سینیگال ترکی کے لیے ایک غیر معمولی مقام کا حامل ہے۔

جناب صدر نے بتایا   کہ"ہم افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں، ہم اپنے تعلقات کو ایک قدم اور آگے لے جا رہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ہمارے ڈاکار سفارت خانے کا چانسلری دفتر اس حوالے سے اہم کام سر انجام دے۔اس عمارت کو جمہوریہ ترکی کے فن تعمیر کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے۔‘‘

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ سینیگال کے ساتھ مضبوط تعاون جاری ہے اور تجارتی حجم 1 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا، صدر ایردوان نے کہا:"ہمارا سفارت خانہ دنیا کے مثالی سفارت خانوں میں سے ایک بن گیا ہے۔یہ  دفتر ترک شہریوں کے لیے باعث  فخر ہے۔

ایردوان نے اس کمپنی کا شکریہ ادا کیا جس نے افریقہ میں بہت سے منصوبوں پر عمل درآمد کیا اور ان تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریکارڈ وقت میں چانسلری کی عمارت کی تعمیر کو مکمل کیا۔



متعللقہ خبریں