روس: ہم، تسلیم کردہ جمہوریتوں کو ان کی سرحدوں کے اندر تسلیم کریں گے

ہم لوہانسک اور دونیتسک کو ان کے وقوع کی اور ان کی طرف سے اعلان کردہ سرحدوں میں تسلیم کریں گے: دمتری پیسکوف

1783096
روس: ہم، تسلیم کردہ جمہوریتوں کو ان کی سرحدوں کے اندر تسلیم کریں گے

روس نے کہا ہے کہ ہم دونباس میں تسلیم کردہ جمہوریتوں کو ان کی سرحدوں کے اندر تسلیم کریں گے۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں روس کے، یوکرائن کے مشرق میں روسی حامی علیحدگی پسند جمہوریتوں کو تسلیم کرنے کے، فیصلے کا جائزہ لیا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ روس، نام نہاد عوامی جمہوریہ دونیتسک اور عوامی جمہوریہ لوہانسک کو کونسی سرحدوں میں تسلیم کرے گا؟ پیسکوف نے کہا ہے کہ "ہم لوہانسک اور دونیتسک کو ان کے وقوع کی اور ان کی طرف سے اعلان کردہ سرحدوں میں تسلیم کریں گے"۔

روسی فوجیوں کے دونباس میں داخل ہونے سے متعلقہ معلومات کے بارے میں پیسکوف نے کہا ہے کہ " ہم اس کی تصدیق نہیں کرتے"۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کل شام عوامی جمہوریہ دونیتسک اور عوامی جمہوریہ لوہانسک کی آزادی کو تسلیم کرنے سے متعلق ڈیکلیریشن پر دستخط کر دئیے تھے۔



متعللقہ خبریں