برازیل، لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد میں بدستور اضافہ

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 171 ہوگئی، 126 افراد لاپتہ اور 856 افراد پناہ گاہوں  میں مقیم ہیں

1782012
برازیل، لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد میں بدستور اضافہ

برازیل کی ریاست ریو دی جنیرو میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 171 ہوگئی۔

برازیلین میڈیا کے مطابق ریو دی جنیرو کے پہاڑی شہر پیٹروپولیس میں گزشتہ ہفتے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد رضاکاروں اور فائر فائٹرز کی امدادی کاروائیاں تا حال جاری رہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 171 ہوگئی، 126 افراد لاپتہ اور 856 افراد پناہ گاہوں  میں مقیم ہیں۔

پیٹروپولیس میونسپلٹی نے سڑکوں کو صاف کرنے کی بڑے پیمانے پر کوششوں کی وجہ سے رہائشیوں سے گھر رہنے کا مطالبہ کیا۔

ریو دی جنیرو کے پہاڑی علاقے پیٹروپولیس کو  15 فروری کو شروع ہونے والی  شدید بارشوں کی وجہ سے  متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا ہے۔

ریاست کے گورنر کلاڈیو کاسترو نے کہا کہ اس علاقے میں 1932 کے بعد سب سے زیادہ بارشیں برسی ہیں۔

اعلان کیا گیا تھا کہ پیٹروپولیس میں ماہ ِفروری میں متوقع بارش صرف 6 گھنٹے کے دورانیہ میں پڑ گئی جس سے  مٹی کے تودے گرنے سے  درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔

.



متعللقہ خبریں