ترکی میں روسی سفیر کا بیان: روس حملہ نہیں کرے گا

تحریکی کاروائیوں کے لئے موزوں حالات سے استفادہ کر کے اور تناو میں شعوری اضافہ کر کے روس پر پابندیاں لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے: الیکسی ارخوف

1779774
ترکی میں روسی سفیر کا بیان: روس حملہ نہیں کرے گا

انقرہ میں روس کے سفیر الیکسی ارخوف نے کہا ہے کہ روس یوکرائن پر حملہ نہیں کرے گا۔

الیکسی ارخوف نے ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے روس کے یوکرائن پر قبضے کی تاریخیں دی گئی ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی حقیقت نہیں بنی۔ ان تاریخوں میں سے ایک گذشتہ کل کی، دوسری آج کی اور تیسری کل کی تاریخ ہے۔ کل اور آج کیا ہوا ہے؟ کیا قبضہ ہو گیا ہے؟"

ارخوف نے کہا ہے کہ تحریکی کاروائیوں کے لئے موزوں حالات سے استفادہ کر کے اور تناو میں شعوری اضافہ کر کے روس پر پابندیاں لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم نے کل حملہ نہیں کیا، آج بھی نہیں کیا اور آنے والے کل میں بھی نہیں کریں گے۔ کیونکہ ہم کسی پر بھی حملہ نہیں کریں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے نیٹو ممالک کو مراسلہ بھیجا ہے اور یہ مراسلہ میں نے خود ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کو پیش کیا ہے۔ اگر ترکی یوکرائن کے ساتھ اپنے امتیازی تعلقات کا استعمال کرتا ہے تو اسے منسک سمجھوتے کو پورا کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم ترکی کے شکر گزار ہوں گے"۔

ارخوف نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میرپوتن کے دورہ ترکی کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔ دورے کے دوران متعدد موضوعات بات چیت کے منتظر ہیں"۔



متعللقہ خبریں