شام وعراق میں داعش کے 6 تا 10 ہزار کارندے موجود ہیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد دہشتگردی کے ڈاریکٹر ولادیمیر ورونکوف نے سلامتی کونسل کو ایک بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ داعش عالمی امن و سلامتی کے لیے تاحال خطرہ ہے

1776495
شام وعراق میں داعش کے 6 تا 10 ہزار کارندے موجود ہیں:اقوام متحدہ

شام اور عراق میں چھ تا دس ہزار داعش کے کارندے موجود ہیں۔

 اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد دہشتگردی کے ڈاریکٹر ولادیمیر ورونکوف نے سلامتی کونسل کو ایک بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ داعش عالمی امن و سلامتی کے لیے تاحال خطرہ ہے ۔

ڈاریکٹر نے بتایا کہ  داعش کے لیڈر اور دیگر اہم سرغناوں کی ہلاکتوں کے باوجود گروپ بندی کا سلسلہ جاری ہے جنہوں نے شورش زدہ علاقوں میں اپنی تخریب کاریوں میں اضافہ بھی کیا ہے جبکہ خیال ہے شام اور عراق میں داعش کے کارندوں کی تعداد چھ تا دس ہزار کے درمیان موجود ہے۔

ڈاریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے وابستہ دیگر گروپ بالخصوص مشرقی،وسطی اور مغربی افریقی ممالک بھی بڑھ رہے ہیں۔

 سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے داعش سے متعلقہ اپنی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا تھا کہ دہشتگرد تنظیم کے ذرائع آمدن کی مقدار پچیس تا پچاس ملین ڈالرز کے درمیان ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں