یوکرین پر اگر روس نے حملہ کیا تو نیٹو جواب دے گی:امریکہ

بائیڈن نے کہا کہ  ہم جرمنی اور دیگر اتحادی ممالک کے ہمراہ اس تنازعے کا پرامن  اور تصفیہ طلب حل چاہتے ہیں،لیکن اگر روس نے یوکرین پر قبضہ کیا تو نیٹو اس کا جواب دے گی

1775110
یوکرین پر اگر روس نے حملہ کیا تو نیٹو جواب دے گی:امریکہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ  روس نے اگر یوکرین پر قبضۃ کیا تو نیٹو جواب دینے کا حق رکھتی ہے۔

جو بائیڈن نے جرمن چانسلر اولاف شولز سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں روس کے یوکرین کے مقابل دھمکیوں کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کا اظہار خیال کیا گیا۔

بائیڈن نے کہا کہ  ہم جرمنی اور دیگر اتحادی ممالک کے ہمراہ اس تنازعے کا پرامن  اور تصفیہ طلب حل چاہتے ہیں،لیکن اگر روس نے یوکرین پر قبضہ کیا تو نیٹو اس کا جواب دے گی ۔

امریکی صدر نے روسی گیس کی جرمنی ترسیل کے لیے بچھائ گئی نارتھ فلو ٹو پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے کہا کہ  میرا وعدہ ہے کہ اگر روس کے یوکرین پر ممکنہ قبضے کی صورت میں نارتھ فلوٹو منصوبہ فسخ سمجھا جائے گا، جرمنی ہمارا قابل اعتماد اتحادی ہے جو کہ یوکرین کی مالی امداد میں بھی نمایاں رہا ہے۔

بائیڈن نے روسی صدر پوٹین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر  روس نے یوکرین پر قبضۃ کیا تو انہیں نا قابل تلافی خمیازہ ادا کرنا ہوگا،میں نے ٹیلیفون راببے پر روسی صدر پر واضح کر دیا تھا کہ ہم سخت اقتصادی پابندیاں نافذ کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر جرمن چانسلر نے بھی اس بات کی تائید کی کہ یورین پر قبضے کی صورت میں روس بھاری قیمت چکائے گا،اس وقت صورت حال انتہائی کشیدہ ہے کیونکہ یوکرین کے خلاف عسکری جارحیت یورپی تحفظ کو خطرہ پہنچانے کے مترادف ہوگی ۔

اولاف شولز نے مزید کہا کہ  یوکرین پر حملے کی صورت میں روس کے خلاف پابندیوں کا موضوع زیر غور ہے جن پر فوری عمل درآمد کرنا پڑ سکتا ہے، جہاں تک نارتھ فلوٹو پائپ لائن کا  معاملہ ہے تو ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر قدم اٹھائیں گے۔

چانسلر نے اس بات کی اہمیت بھی ظاہر کی کہ  نارمنڈی فارمیٹ پر ،روس،یوکرین،جرمنی اور فران کے درمیان سفارتی کوششوں کو دوبارہ سے جانبر کیا جائے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں