جاپان کی طرف سے روس کو احتجاجی مراسلہ
’’روس کے شمال میں واقع 4 جزائر میں مزید اسلحہ سازی جاپان کی حیثیت سے تضاد رکھتی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے
جاپان نے جزائر کوریل میں ماہ مارچ کے اوائل تک مختلف وقفوں کے ساتھ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان جاری کرنے والے روس کو احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔
کابینہ کے ہیڈ سیکرٹری ماتسونو نے ایک پریس کانفرس میں روس کی جانب سے جاپان کے شمالی جزائر میں فوجی مشقوں کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’روس کے شمال میں واقع 4 جزائر میں مزید اسلحہ سازی جاپان کی حیثیت سے تضاد رکھتی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت نے روس کوان حرکات کے باعث ایک احتجاجی مراسلہ دیا
دوسری جانب وزیر اعظم کشیدا فومیو نے علاقائی مسئلے پر سالانہ ریلی میں دونوں ممالک کے درمیان "جزائر تنازعے کے جاری رہنے" پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ افسوسناک ہے کہ جنگ کے بعد 76 سال تک، شمالی علاقہ جات (کوریل جزائر) کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے اور جاپان اور روس کے درمیان امن معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔"
دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، کشیدا نے کہا کہ وہ ان معاہدوں کے مطابق اب تک ہونے والے مذاکرات کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
صدرِ ایران اور اعلی حکام کی ہلاک پر عالمی سربراہان کے تعزیتی پیغامات
صدرپاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے