ایکواڈور، بارشوں اور سیلاب سے اموات اور زخمی ہونے کی اطلاعات

بھاری تعداد میں مکانات  کو نقصان پہنچنے والے علاقے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیمیں اور پولیس اہلکار   امدادی کاروائیوں میں نبرد آزما ہیں

1771541
ایکواڈور، بارشوں اور سیلاب سے اموات اور زخمی ہونے کی اطلاعات

ایکواڈور کے دارالحکومت  کیتو میں موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے  کم از کم 11 افراد  ہلاک ہو گئے۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق  کیتو  میں  ہنگامی حالات سے متعلقہ حکام  کا کہنا ہے  کہ  تیز سیلاب کی زد میں آتے ہوئے  اب تک  11 افراد کی اموات کی اطلاعات ہیں۔  جبکہ کم  از کم 15 افراد  زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ لاحق ہے۔

بھاری تعداد میں مکانات  کو نقصان پہنچنے والے علاقے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیمیں اور پولیس اہلکار   امدادی کاروائیوں میں نبرد آزما ہیں۔

بتایا گیا ہے  کہ حکام   امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے  فوج کو بھی  طلب کرنے پر غور کر رہے  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں