یمن میں کشیدگی میں اضافہ انسانی بحران کو شدید مشکلات سے دو چار کر رہی ہے، اقوام متحدہ

پر تشدد واقعات  عام شہریو ں کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں جو کہ اب سرحد پار تک پھیل چکے ہیں

1768435
یمن میں کشیدگی میں اضافہ انسانی بحران کو شدید مشکلات سے دو چار کر رہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمن ہانز  گرونڈبرگ   نے خبردار کیا ہے کہ اس ملک میں بڑھنے والی کشیدگی   نے انسانی بحران کو مزید گہرائی  دلائی ہے۔

گرونڈ برگ نے  اپنے تحریری بیان میں   واضح کیا ہے کہ  یمن میں  ماحول میں بتدریج  تناؤ  میں اضافہ باعث خدشات ہے،  پر تشدد واقعات  عام شہریو ں کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں جو کہ اب سرحد پار تک پھیل چکے ہیں۔

  انہوں نے توجہ مبذول کرائی  ہے کہ ماہ جنوری یمن میں شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے ایک ریکارڈ توڑنے کے قریب ہے۔"اس طرح کی شدید کشیدگی نہ صرف انسانی بحران کو مزید گہرا کرتی ہے، بلکہ امدادی سرگرمیوں کو پیچیدہ بناتی ہے، علاقائی سلامتی کو خطرے  سے دو چار کرتی ہے  اور بحران کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔"

نمائندہ خصوصی گرونڈبرگ نے کہا کہ اقوام متحدہ ملک میں کشیدگی میں کمی لانے اور بحران کو مکمل طور پر ختم کرنے  کے زیر مقصد جامع سیاسی مذاکرات کے لیے تمام فریقین  کے ساتھ رابطے میں ہے۔


 



متعللقہ خبریں