برکینا فاسو میں مارشل لاء لگ گیا، اقوام متحدہ کی طرف سے مذمت

اقوام متحدہ کی طرف سے برکینا فاسو میں مارشل لاء کی مذمت اور مارشل لاء حکام سے اسلحہ پھینکنے کا مطالبہ

1767762
برکینا فاسو میں مارشل لاء لگ گیا، اقوام متحدہ کی طرف سے مذمت

برکینا فاسو میں مارشل لاء لگ گیا۔

اطلاع کے مطابق ملک میں ایک روز قبل شروع ہونے والی فوجی کاروائی کے بعد "نجات اور بحالی کے لئے محب وطن تحریک MPSR" نامی فوجی گروپ سے کیپٹن قادر اوڈراوگو نے کل سرکاری ٹیلی ویثن پر اعلامیہ پڑھا۔

اوڈراوگو نے کہا ہے کہ صدر روش کرسٹئین کابورے کی حکومت معزول ہو گئی اور لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری سانڈاوگو دامیبا MPSR کے لیڈر بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئین معطل ہو گیا، حکومت اور اسمبلی تحلیل ہو گئی اور کل رات نصف شب سے فضائی و زمینی سرحدوں کو تا حکمِ ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق شام 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے برکینا فاسو میں مارشل لاء کی مذمت کی اور مارشل لاء حکام سے اسلحہ پھینکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گٹرس نے ترجمان اسٹیفن دجارک کے وسیلے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم، برکینا فاسو کے حالات پر نہایت تشویش سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے صدر روش کرسٹئین کابورے کے باحفاظت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں اندیشوں کا اظہار کیا اور مارشل لاء کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے مارشل لاء حکام سے اسلحہ پھینکنے اور ملک کےصدر اور اداروں کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

گٹرس نے برکینا فاسو کے تمام فریقین کو اعتدال اور ڈائیلاگ کی دعوت دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں